14 اگست 2019 - 07:41
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار

قطرکے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطرکے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوگئےہیں مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دوحہ مذاکرات کا آٹھواں دور کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا، طالبان مذاکراتی ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے امن سمجھوتے کیلیے مذاکرات کو طول دیا لیکن ڈیل نہ ہوسکی۔

آئندہ مرحلے کیلیے امریکہاور طالبان اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے ۔امریکہ کا مطالبہ ہے کہ طالبان فوری سیز فائر کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔



/129